۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ناصر عباس جعفری

حوزہ/ پاکستان میں مٹھی بھر تکفیری عناصر نے بغض اہلبیت علیہم السلام میں یزید کی حمایت کے نعرے لگا کر اپنی فکری وابستگی کو آشکار کیا ہے، اس سال کا اربعین اس امر کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہر عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، چاہے وہ اہل سنت ہو یا اہل تشیع، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے سے محبت کے عملی اظہار کیلئے اربعین کے جلوس میں شریک ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ضلع خانیوال اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں عزاداروں کیخلاف چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پولیس گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا شیعہ مسلمان شہریوں کی مذہبی آزادی پر حملہ آئین پاکستان میں تسلیم شدہ حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اس غیر قانونی اور غیر آئینی عمل کا نوٹس لیں، ایک طرف کالعدم جماعتوں کو فرقہ وارانہ مظاہروں اور جلسے جلوسوں کی چھوٹ اور دوسری طرف امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں باہمی وحدت اور ملکی سالمیت پر ایمان رکھنے والوں کی شرکت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا فرقہ واریت پھیلانے والوں کی حوصلہ افزائی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری عبادت، ہماری شناخت اور ہماری نسلوں کی بقا کی ضامن ہے، شرف انسانیت کے اس معیار کو حسینیت کہتے ہیں، جو حق و باطل کے راستوں کو جدا جدا کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام کی حق پسندی کو صرف عالم اسلام ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر مذاہب بھی عقیدت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہی وجہ ہے روز عاشور اور اربعین کے موقع پر کربلائے معلیٰ میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عیسائی، ہندو اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مٹھی بھر تکفیری عناصر نے بغض اہلبیت علیہم السلام میں یزید کی حمایت کے نعرے لگا کر اپنی فکری وابستگی کو آشکار کیا ہے، اس سال کا اربعین اس امر کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہر عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہے وہ اہل سنت ہو یا اہل تشیع، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے سے محبت کے عملی اظہار کے لیے اربعین کے جلوس میں شریک ہو اور ساری دنیا کو یہ واضح پیغام دے کہ یزید روز ازل سے نفرت کی علامت تھا اور روز قیامت تک لعنت کا حقدار رہے گا۔

انہوں نے کہا اربعین یزیدیت کے خلاف مولا علی علیہ السلام کی شیر دل شہزادی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی للکار کا نام ہے۔ اہلبیت علیہم السلام کے شیعہ سنی پیروکاروں نے اپنی وحدت و اخوت کے اظہار سے سال 2020ء کے اربعین کو پاکستان کا ایسا تاریخی دن ثابت کرنا ہے، جس کی یاد کو کبھی فراموش نہ کیا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .